Zaka Public School

Absentees Policy

بچوں کی تعلیمی تربیت و ترقی  کے لیے باقاعدہ حاضری ضروری ہے۔ سکول میں مسلسل حاضری نہ صرف بچوں کی تعلیمی کارکردگی کو بہتر بناتی ہے بلکہ ان کی شخصیت سازی اور معاشرتی تربیت میں بھی معاون ثابت ہوتی ہے۔جبکہ اسکول سے مسلسل غیر حاضری  تدریسی سر گرمیوں کو متاثر کرتی  ہے۔

اسکول نے غیر حاضری پردرج ذیل سخت اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

·        غیر حاضر ہونےپر جرمانہ ادا کرنا ہو گا۔

·        امتحان میں  بیٹھنے سے روکا جا سکتا ہے۔

·        اگلی جماعت میں پرموٹ نہیں کیا جائے گا۔

·        کچھ دنوں کے لیےاسکول سےمعطل کیا جا سکتا ہے۔

·        اسکول سے نام خارج  کر دیا جائے گا۔

 والدین سے گزارش ہے کہ طلباء کی حاضری کی پالیسی پرعمل کرکے اسکول کے ساتھ تعاون کریں اور بچوں کی باقاعدہ حاضری کو یقینی بنا کران کی کامیابی میں مدد کریں۔ 

طلباء کی حاضری کی پالیسی کےاہم نکات
1
۔ جماعت پلے گروپ سے چُھٹیوں کا جرمانہ وصول نہیں کیا جائے گا۔جبکہ باقی تمام شرائط و ضوابط لاگو ہوں گے۔

2۔ ایک دن غیر حاضری پر جماعت کے جی ون سے دوئم تک 100 روپے ، جماعت سوئم سے ساتویں تک 200 روپے اور جماعت پری نہم سے دسویں تک 300 روپے جرمانہ وصول کیا جائے گا۔

3۔    جماعت پلے گروپ سے جماعت ساتویں تک کے طلباء کی 85  فیصد حاضری لازمی ہے ، جبکہ جماعت پری نہم سے دسویں جماعت کے طلباء کی 90 فیصد  حاضری لازمی ہے


:نوٹ: 
۔ 1۔اگر کوئی طالب علم حاضری کی مقرر کردہ شرخ کو پورا نہیں کرتا تو اس کا نام اسکول سے خارج کر دیا جائے گا۔ دوبارہ داخلہ اسکول اتھارٹی کی اجازت سے ہی ممکن ہو گا اور داخلہ فیس دوبارہ ادا کرنا ہوگی۔
۔ 
اسکول سے غیر حاضری کی صورت میں ا سکول

کو مُطلع کرنا لازمی ہے۔
۔
بیماری کیوجہ سے غیر حاضری کی صورت میں میڈیکل رپورٹس  / 

ڈاکٹر  کے نسخہ کی کاپی جمع کروانا  لازمی ہے۔
۔
شادی کی وجہ سے غیر حاضری کی صورت میں دعوت نامہ کی کاپی جمع کروانا لازمی ہے۔

۔ اس پالیسی کو لاگو کرنے کے لیے سافٹ وئیر کی مدد لی جائے گی  جوطالب علم اسکول سے غیر حاضر ہو گا اُس کی

اطلاع اُ سکے والدین کو رجسٹرڈ نمبر پر بھیج دی جائے گی  ۔
ب6۔بچوں کا ہوم ورک  واٹس ایپ کیا جاتا ہے غیر حاضر ہونے کی صورت میں اُس دن کا کام    مکمل کروائیں کیونکہ سکول غیر حاضری کے دوران ہونے والے تعلیمی نقصان کا ذمہ دار نہیں ہوگا۔